اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے تو یہ جرم ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ریگولیشن غیر قانونی نہیں، حکومت کو رولز بنانے کا اختیار ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ایمان مزاری کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ نے سوشل میڈیا رولز کا مطالعہ کیا ہے؟ جس رول کا حوالہ آپ نے دیا، یہ تو کافی مناسب ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ رول بنا دیا گیا ہے کہ متنازعہ اور غیر قانونی مواد کو ہٹایا جا سکتا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کے وکیل کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا رولز پڑھ لیں اور کیس کی تیاری کرکے آئیں، جس کے بعد عدالت نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے