واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹرمارکوروبیو نے کہا ہے کہ یوکرین میں نو فلائی زون کے نفاذ سے تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے، لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ نو فلائی زون کیا ہوتا ہے۔سینیٹر مارکو روبیو نے بیان میں کہا کہ یہ کوئی ایسا ضابطہ نہیں ہے جو اگر آپ پاس کر دیں تو ہر کسی کو اس کا احترام کرنا ہو گا، نو فلائی زون کا مطلب دراصل روسی طیارے مار گرانے کا اختیار ہے، روسی آئل کی درآمد جاری رکھنے کا مطلب یوکرین میں جنگ کے لیے فنڈ دینا ہے۔ا نہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکی اور یورپی مفاد میں نہیں ہے کہ نو فلائی زون نافذ کیا جائے۔یاد رہے نیٹو نے نو فلائی زون کے نفاذ سے انکار کر دیا تھا، یوکرین کو جنگی طیارے بھی فراہم نہیں کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے