سوات (مانند نیوز ڈیسک) مینگورہ پولیس نے موبائل شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل سیٹ چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ34موبائل سیٹ برآمد کرلئے گئے۔ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان نے ایس ایچ او مجیب عالم خان اور انوسٹی گیشن انچارج مشرف خان کے ہمراہ پریس بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل مینگورہ کے سپین زرپلازہ میں گوہر عالم کی موبائل شاپ میں چوری کی ورادت ہوئی جس پر مینگورہ پولیس نے تفتیش کاآغاز کیا اور ملزمان تک رسائی حاصل کرکے دوملزمان بہرام حسین ولد خیبرحسین سکنہ امانکوٹ مینگورہ اور عرفان اللہ ولد عبداللہ سکنہ ناوگئی باجوڑ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 34 موبائل سیٹ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسی طرح تھانہ بنڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18گھنٹوں کے اندر چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد دوران انٹاروگیشن گرفتار موٹرسائیکل چوروں سے مزید 3موٹر سائیکلز برآمدتفصیلات کے مطابق مراد نامی شخص نے بنڑ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ فضاگٹ میں میرے گھر کے سامنے سے کسی نے میرا موٹر سائیکل چوری کی ہے واقع کا اطلاع ملتی ہی، ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت نے فوری طور پر ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ جاوید اقبال کی سربراہی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے حبیب اللہ ولد تاج رحمن سکنہ ملوک آباد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع، دوران تفتیش گرفتار ملزم حبیب اللہ نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اُگل دئیے جن میں محمد گل ولد غلام رحمانی سکنہ رحیم آباد، سیف اللہ ولد نور عالم سکنہ رحمن اباد نزد چاچا کوٹی، اختر حسین ولد عمر زر سکنہ شگئی سیدو شریف، عطاء اللہ ولد بخت زادہ سکنہ سہراب خان چوک مینگورہ شامل ہیں، گرفتار موٹرسائیکل چوروں کے قبضے سے چار عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کرلی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے