اپر چترال (مانند نیوز ڈیسک) مستوج اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ آپرچترال، ٹی ایم اے مستوج اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چنار کے زیر اہتمام شجرکاری کی گئی۔اس مہم میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد علی، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر اپر چترال، ٹی ایم اے مستوج کے اہلکاروں اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چنار کے پرنسپل و جملہ طلباء نے حصہ لیا۔ آخر میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے دیگر معززین کے ہمراہ لوگوں میں ہزاروں کی تعداد میں پودے بھی تقسیم کئے۔