اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کا خصوصی طیارہ پولینڈ سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا،پی آئی اے کی خصوصی پرواز پولینڈ سے 232 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، خصوصی پرواز میں یوکرین سے آنے والے طلبا اور دیگر افراد سوار تھے۔یوکرین سے واپس آنے والے طلبا نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوکرین میں حالات بہت خراب تھے، بم گر رہے تھے،اللہ نے ہمیں بچایا، کسی نے کچھ نہیں کیا۔طلبانے مزید کہاکہ کھانے پینے کا بہت مسئلہ تھا، 3 دن تک بھوکے رہے،یوکرین سے تین دن میں پولینڈ پہنچے، پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے بہت مدد کی۔ایئر لائن ترجمان کے مطابق طیارہ صبح سویرے پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیجا گیا تھا، پی کے 7788 طلبا سمیت 232 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کا طیارہ وزارت خارجہ کی ہدایات پر روانہ کیا گیا تھا، ایئرپورٹ پر طلبا کا ڈیٹا لے کر گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے