لاہور (مانند نیوز ڈیسک) جہانگیر خان ترین گروپ نیا سیاسی لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے متحرک ہوگئے اور واضح کیا ہے کہ مائنس عثمان بزدار سے کم پر بات نہیں ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی تبدیلی سے انکار کے بعد سخت لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی لندن میں ملاقات میں سخت پالیسی تشکیل دینے کا امکان ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور ترین گروپ کے درمیان تعاون کے امکانات مزید معدوم ہو گئے اور فاصلے بڑھنے لگے۔ ترین گروپ نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا آپشن کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کے روز صو بائی وزیر نعمان خان لنگڑیا ل کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس (ن)لیگ کی سینئرقیادت کی جانب عون چوہدری سے رابطہ کے بعد منعقد کیا گیا۔ گذشتہ روز ترین گروپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ مائنس عثمان بزدار پر بات ہو سکتی ہے لیکن مائنس عثمان بزدار سے کم پر بات نہیں ہو گی۔ ترین گروپ نے حکومت کے اتحادیو ں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ایک مشترکہ پالیسی اختیار کی جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے