بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) کنزیومرپروٹیکشن کورٹس ڈسٹرکٹ ملاکنڈ نے فروری2022ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی عدالت کے رجسٹرار کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /کنزیومر پروٹیکشن جج ملاکنڈ حیات گل مہمندکی ہدایت پر ضلع ملاکنڈ اور ضلع دیر اپر و دیرلوئر کے اسٹنٹ ڈائریکٹر زکنزیومر پرو ٹیکشن نے گران فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے مختلف پٹرول پمپ مالکان سے مجموعی طور 3لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ وصول کیاجبکہ گذشتہ ماہ صارفین کی جانب سے مختلف محکموں وغیرہ کے خلاف 37شکایات وصول ہوئیں زیر سماعت شکایات سمیت ان کی کل تعداد47بنتی ہے ضلع ملاکنڈ میں صارف عدالت نے 7میں سے 5دیر لوئر 24میں سے16جبکہ دیر اپر میں 16مقدمات میں 11کے فیصلے کئے اسی طر ح جرمانوں کی مد میں ضلع ملاکنڈ سے30ہزار دیر لوئر 1لاکھ 30ہزار جبکہ ضلع دیر اپر کل1لاکھ 85ہزار روپے جامانہ وصول کیا گیا۔