پبی (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کے احکامات پر تحصیل انتظامیہ جہانگیرہ کا GIZ آرگنائزیشن کے تعاون سے خواتین کیلئے پہلی بار کھلی کچہری کا انعقادصوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تحصیل انتظامیہ جہانگیرہ نے GIZ آرگنائزیشن کے تعاون سے تحصیل جہانگیرہ میں خواتین کے لئے پہلی بار ر کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔خواتین کیلئے کھلی کچہری خوشحال خان خٹک لائبریری ہال میں منعقد کیا گیا۔ خواتین کیلئے کھلی کچہری میں منتخب تحصیل چیئرمین کامران رازق خان خٹک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہر ظہور,  GIZ آرگنائزیشن کی میڈم ایمان عظمت,مقامی کونسلرز, ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر, اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا,اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس پروگرام,ٹی ایم او جہانگیرہ, محکمہ تعلیم زنانہ اور مردانہ کے نمائندوں, لوکل گورنمنٹ کے افسران اور سیکرٹریز صاحبان, نوشہرہ پولیس کے نمائندوں, تحصیلدارجہانگیرہ, ماتحت محکموں کے افسران,پٹواریان, حالیہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب خواتین ممبرز,اورتحصیل جہانگیرہ اور آس پاس علاقوں کے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری اورریونیو دربارمیں مقامی خواتین نے اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کی کی موجودگی میں اپنے مسائل کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔ زیادہ تر مسائل صفائی, بجلی گیس لوڈشیڈنگ, احساس پروگرام, انتقالات,رجسٹری, ڈومیسائل اور پیدائش, نکاح اندراج,  شناختی کارڈ کے مسائل,صفائی کے مسائل شامل تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے تمام ماتحت محکموں کے افسران کو خواتین کے شکایات اوردرپیش مسائل کے فوری  حل کے لیے احکامات جاری کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کا کہنا تھا کہ  صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو بالکل ختم کیاجارہا ہے  اور یہ کھلی کچہری صرف خواتین کیلئے انعقاد کا مقصد بھی یہ تھاکہ خواتین کیلئے بھی اس طرح کی فورم کا انعقاد کیا جاسکے جہاں صرف خواتین ہی اپنی شکایات اور مسائل انتظامیہ اور حکومت کو پہنچائیں تاکہ جو خواتین سرکاری دفاتر تک نہیں جاسکتی ان کیلئے یہ موقع فراہم کیا جاسکے اور اسسٹنٹ کمشنرجہانگیرہ کی موجودگی میں اپنے مسائل اور شکایات متعلقہ حکام کو پہنچائے۔ اس موقع پرمقامی خواتین اور منتخب خواتین نمائندوں نے تحصیل انتظامیہ جہانگیرہ کی جانب سے خواتین کیلئے ریونیو دربار اورکھلی کچہری کے انعقاد پر تحصیل انتظامیہ جہانگیرہ,GIZ اور دیگر محکموں کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے