نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک کے آئی لینڈ میں ایک کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 17 سالہ پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق نوجوان پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی تنظیم اپنا کے سابق صدر ڈاکٹر جاوید سلمان کے صاحبزادے ہیں۔نیویارک پولیس کے مطابق مخالف سمت سے آنے والی بس نے کار کو ٹکر ماری ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈاکٹر سلمان کی فیملی گذشتہ روز پاکستان سے امریکا آئی تھی۔