لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث بنے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزرا آشفہ ریاض،   محمد سبطین خان اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عبداللہ وڑائچ نے ملاقات کی،سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دراصل خود پر بھی اعتماد نہیں، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہوگی، اپوزیشن کو ایسا سرپرائز ملے گا کہ وہ یاد رکھے گی۔ آشفہ ریاض نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ سبطین خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہر رکن کو اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے