ہزارہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی میرویس نیاز کا دورہ لوئر و کولئی پالس کوہستان، بلدیاتی انتخابات کے سیکیورٹی ہزارہ (مانند نیوز ڈیسک)ڈی آئی جی میرویس نیاز کا دورہ لوئر و کولئی پالس کوہستان، بلدیاتی انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ صاف وشفاف الیکشن قیام کیلئے پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔حساس پولنگ سٹیشن و حساس مقامات پر سرچ آپریشن کیئے جائے، کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کا دورہ لوئر کوہستان و کولئی پالس کوہستان، آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دونوں اضلاع کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اور منعقدہ پولیس افسران، الیکشن کمیشن اور ضلعی افسران کی میٹنگ کی صدارت کی، میٹنگ میں ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار جدون، ڈی پی او کولئی پالس کوہستان سلیمان خان، اے سی محمد ثاقب، اے ڈی سی لوئر۔کوہستان سلیم، وقار شہزاد الیکشن افیسر،گل بادشاہ پرنسپل پٹن، جواد احمد DFO فارسٹ، محمد طاہر اکاؤنٹ افیسر,محمد سلیمان پاپولیشن افیسر,محمد فائق DFOوالڈ لائف,گل رحمان تحصیلدار نے شرکت کی۔ ڈی پی او لوئر اور کولئی پالس کوہستان نے ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کو اپنے اپنے ضلع کے آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی پلان و دیگر اہم امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے پولیس افسران و ضلعی انتظامیہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لئے جائے۔ حساس مقامات اور ترقیاتی پراجیکٹ کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن منعقد کریں۔ متعلقہ محکمہ جات کیساتھ الیکشن میٹریل اور عملہ کو باحفاظت پولنگ سٹیشن پہنچانے اور واپس لانے کیلئے فل پروف سیکیورٹی مرتب کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ دور دراز علاقوں میں کمیونیکیشن نظام اور مانیٹرنگ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا۔جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور امن کو خراب کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاکر اعلی افسران کو اطلاع کریں۔ الیکشن کمیشن و ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کیلئے پولنگ ڈے کے حوالے سے خصوصی ٹرینگ دی جائے۔کا جائزہ صاف وشفاف الیکشن قیام کیلئے پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔حساس پولنگ سٹیشن و حساس مقامات پر سرچ آپریشن کیئے جائے، کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کا دورہ لوئر کوہستان و کولئی پالس کوہستان، آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دونوں اضلاع کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اور منعقدہ پولیس افسران، الیکشن کمیشن اور ضلعی افسران کی میٹنگ کی صدارت کی، میٹنگ میں ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار جدون، ڈی پی او کولئی پالس کوہستان سلیمان خان، اے سی محمد ثاقب، اے ڈی سی لوئر۔کوہستان سلیم، وقار شہزاد الیکشن افیسر،گل بادشاہ پرنسپل پٹن، جواد احمد DFO فارسٹ، محمد طاہر اکاؤنٹ افیسر,محمد سلیمان پاپولیشن افیسر,محمد فائق DFOوالڈ لائف,گل رحمان تحصیلدار نے شرکت کی۔ ڈی پی او لوئر اور کولئی پالس کوہستان نے ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کو اپنے اپنے ضلع کے آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی پلان و دیگر اہم امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے پولیس افسران و ضلعی انتظامیہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لئے جائے۔ حساس مقامات اور ترقیاتی پراجیکٹ کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن منعقد کریں۔ متعلقہ محکمہ جات کیساتھ الیکشن میٹریل اور عملہ کو باحفاظت پولنگ سٹیشن پہنچانے اور واپس لانے کیلئے فل پروف سیکیورٹی مرتب کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ دور دراز علاقوں میں کمیونیکیشن نظام اور مانیٹرنگ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا۔جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور امن کو خراب کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاکر اعلی افسران کو اطلاع کریں۔ الیکشن کمیشن و ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کیلئے پولنگ ڈے کے حوالے سے خصوصی ٹرینگ دی جائے۔