کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کوہاٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب۔آج کل بے روزگاروں کا ٹولہ اسلام آباد میں جمع ہے ان کو کچھ نہیں ملنے والا، ہمارے ممبران اسمبلی اور اتحادی باضمیر ہیں بکنے والے نہیں، ہمارے ممبران کپتان کے سپاہی ہیں وہ کپتان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، وزیر اعلی اپوزیشن لوٹ مار کے پیسوں سے ہمارے ممبران کو خرید نہیں سکتی، یہ کریڈٹ عمران خان اور قوم کے جاتا ہے کہ تمام لٹیروں کو بے روزگار کردیا ، وزیر اعلی۔ہمیں نااہل کہنے والوں کے پاس قوم کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں، یہ سب اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے یکجا ہوئے ہیں، ان لوگوں کو پتہ ہے کہ اگر عمران خان نے اپنی مدت پوری کی تو ان کا سیاسی مستقبل ختم ہے، محمود خان ۔اسلام کے کچھ نام نہاد ٹھیکیدار حکومت دشمنی میں اب امریکہ کے حمایتی بنے ہوئے ہیں، اب ڈیزل کے پرمٹ نہیں مل رہے تو یہ حکومت گرانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مولانا نے پانچ سال صوبے میں حکومت کی وہ عوام کو بتائیں کہ انہوں نے اسلام کی کیا خدمت کی، محمود خان ۔۔یہ لوگ اپنے دور حکومت میں سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے کے علاوہ عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔موجودہ صوبائی حکومت نے ان سے ناجائز قبضہ کی ہوئی ساری زمین واگزار کرائی جس کو انہیں بہت رنج ہے، محمود خان ۔عمران خان نہ صرف پاکستان کا بلکہ عالم اسلام کا لیڈر ہے،عمران خان نے عالمی فورمز پر جس طرح کشمیر اور اسلام کا مقدمہ لڑا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، وزیر اعلی ۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج پاکستان کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آذاد ہے،عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو عالمی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں، محمود خان۔ہمیں نااہل کہنے والوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا تھا، عمران خان نے ملک کو درست سمت میں ڈال دیا ہے اور ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، محمود خان۔جنوبی اضلاع کے لئے اربوں روپے مالیت کے متعدد میگا منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے،پشاور ڈی آئی خان موٹروے کا منصوبہ 350 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، پشاور ڈی آئی خان موٹروے سی پیک کا ویسٹرن روٹ بنے گا، محمود خان۔سی آر بی سی کا منصوبے پر اپنی دور حکومت میں کام کا آغاز کریں گے، اس منصوبے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع کی چار لاکھ ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی، وزیر اعلی۔پہلے گیس اور تیل کی رائلٹی کا پیسہ لوگوں کی جیبوں میں جاتا تھا اب یہ پیسہ ہم پیداواری اضلاع کے عوام پر لگارہے ہیں، محمود خان۔