بریکوٹ(ریاض احمدسے) جماعت اسلامی بریکوٹ کا انتخابی مہم زرو وشور سے جاری ہے۔تحصیل کے مختلف علاقوں کے دورے کئے جارہے ہیں اور پرامید ہیں کہ انشاء اللہ 31مارچ کو عوام جماعت اسلامی کے حق میں اپنا رائے دہی کرکے کامیاب کرائیں گے۔علاقے کے تمام مسائل سے باخبر ہیں اور انشاء اللہ ایسے منصوبے شروع کریں گے جس سے علاقے کے عوام مطمئین ہو۔گذشتہ روز جماعت اسلامی تحصیل بریکوٹ کے امیدوار برائے چیرمین فدا محمد خان نے اپنے پارٹی کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ جن میں جماعت اسلامی ضلع سوات امیر حمید الحق،امیدو ار جنرل کونسلر ظاہر،عطاء اللہ،شریف خان،عجب خان،کسان کونسلر نور محمد،خلیق الزمان،یوتھ کونسلر سکندر آفتاب جہان کے علاوہ دیگرپارٹی کارکن موجود تھے۔انہوں نے بریکوٹ بازار،علاقہ ڈیڈہ ور،علاقہ گورتئی،علاقہ غالیگے کے علاوہ دیگر مختلف جگہوں کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاک و صاف سیاست پر یقین رکھتی ہے۔جب بھی عوام پر مصیبت یا کوئی اور مشکل گھڑی آئی ہے جماعت اسلامی نے اپنے لوگوں کے ساتھ بھرپور مدد کی ہے۔اس موقع پر مختلف علاقوں کے بڑی تعداد میں لوگوں نے حمایت کا اعلان کیا اور کہاکہ جماعت اسلامی کے جتنے بھی امیدواران ہیں وہ اہل ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔