بریکوٹ(ریاض احمدسے) اے این پی تحصیل بریکوٹ کے امیدوار برائے تحصیل چیرمین فضل اکبر خان نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ماحول ساز گار ہے اور انشاء اللہ اے این پی اپنے پوری ٹیم کے ساتھ کامیاب ہوگی۔اے این پی نے علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں کے انتخابی مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اے این پی اصولوں کی سیاست کررہی ہے اور ہم نے دورنظامت میں اپنے علاقے کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے اور کوشش کی ہے کہ عوام کو اپنے استطاعت کے مطابق ریلیف دیں۔انتخابی مہم کے دوران درجنوں کی تعداد میں لوگوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ تحصیل چیرمین کے امیدواروں میں سب سے زیادہ موزوں امیدوار اے این پی کا ہے اور انشاء اللہ 31مارچ کامیابی کا دن ہوگا۔