لاہور (مانند نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں وہ صرف ملک وقوم کی تر قی چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کی ملاقات ہوئی ہے۔گورنر چوہدری محمد سرور نے ملک ترقی کیلئے بلوچستان کی خوشحالی کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہر مشکل وقت میں اپنے بھائی بلوچستان کیساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں سے ملک میں امن واستحکام برداشت نہیں ہورہا، ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالے عناصر کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں وہ صرف ملک وقوم کی تر قی چاہتے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت ملک میں یکساں ترقی کی پالیسی پر گامزن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی سمیت ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا، موجودہ حکومت جمہوریت سمیت تمام اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔دوسری جانب گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا کہ ملک میں انتشار پیدا کر نے کی کوشش کر نیوالے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو سیاسی اور ذاتی نہیں ملکی اور قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلوچستان نے سب سے زیادہ قر بانیں دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحر یک انصاف ملک وقوم کو مسائل سے نجات دلاکر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے