خیبر (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ آرمی کینٹ میں جاری ال پاکستان آرمی کالجز کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے محمد رومان آفریدی نے ایتھلیٹیکس مقابلوں میں 400میٹر دوڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈمیڈل اورونر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ یاد رہے محمد رومان آفریدی ٹریفک ڈی ایس پی ریڈر حاجی رحیم خان کا فرزند اور سیول ڈیفینس سیکٹر وارڈن ارباب فرید آفریدی کا بھائی ہے۔محمد رومان آفریدی اوکاڑہ واہ کینٹ آرمی کالج میں زیرتعلیم ہے