خیبر (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرتحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والے معروف تاجر و سوشل ورکر حیات حسین آفریدی نے جمرود پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمرود پریس کلب کے صحافیوں کی خدمات اور رپورٹنگ کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا جمرود پریس کلب صحافیوں رپورٹنگ کے زریعے علاقے کی مسائل بہتر انداز میں دنیا کو پہنچائی ہے اور غریب عوام کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حیات حسین آفریدی نے کہا کہ انشائاللہ رمضان کے مہینے کیلئے غریب و نادار لوگوں کیلئے فوڈ پیکج کا بندوبست کیا ہے اور ان شائاللہ یہ سلسلہ آئندہ جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ کہا کہ انشائاللہ جمرود پریس کو مسائل سے نکال کر ممکن حدتک مالی و جانی تعاون کرینگے۔