نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ مصری بانڈہ پولیس کی سرگرم ڈکیت/ چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔09 رُکنی بین الاضلاعی گروہ گرفتار۔مختلف مقدمات میں لوٹا گیا مالمقدمہ اور واردات میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد۔نوشہرہ اور مردان متعدد واردات کا اعتراف مزید تفتیش جاری۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان  نے مصری بانڈہ کے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ارشد احمد DSP اکوڑہ کی سربراہی میں علی اکبر خان SHO مصری بانڈہ پرر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد چوری و ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر علاقے میں گشت کے نظام بہتر کرنے کیساتھ مشکوک افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کرکے علاقے میں آنے جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھی گئی۔سفید پارچات میں مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی۔  پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے منظم و سرگرم بین لااضلاعی ڈکیت و چور گروہ تک رسائی حاصل کی گئی۔ ملزمان حبیب اللہ،کاشف،عمر فاروق،فیض محمد،باسط،سہیل ساکنان مایار مردان باچا زادہ جھنڈے مردان  ظفر اور مصطفیٰ ساکنان مصری بانڈہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ مصری بانڈہ،تھانہ اکوڑہ اور مردان کے مخلتف تھانہ جات کے حدود میں  جرائم کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر تھانہ مصری بانڈہ کے حدود میں دوکانوں اور گھروں سے چوری ہونے والا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان سے مختلف واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ 01 کلاشنکوف اور 04 عدد پستول برآمد کر لئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ڈکیت/چور گروہ کو گرفتار کیا جو کہ ہم سب کیلئے باعث فخر ہیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود وسائل کو پوری طرح بروئیکار لا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے