بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف یوسفزئی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کے پی کے خالد خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس ملاکنڈ کی تعاون سے پہلی بار الہ ڈھنڈ ڈھیری گراؤنڈ پر پہلا ڈپٹی کمشنر انٹر کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ یوسفزئی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر رفیع اللہ نے کیا ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے 32 ٹیمیں حصہ لیرہیہیں افتتاحی میچ ینگ لیکی سٹار تھانہ اور ایگلزسخاکوٹ فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیاکانٹے دار مقابلے کے بعد ایگلزسخاکوٹ نے فلینٹی ککس کے ذریعے میچ جیت لیا افتتاحی تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الہ ڈھنڈ ڈھیری ہمارے بزرگوں کا اپنا گھر ہے جب میں یہاں اتاہوں تو بہت پرسکون محسوس کرتا ہے الہ ڈھنڈ ڈھیری گراؤنڈ پر جوسپورٹس سرگرمیاں ہوتی ہے ان سرگرمیوں کی بدولت ایک طرف ہمارے نوجوان نسل نشے کی لعنت سے دور ہوتے ہیں تو دوسری طرف یہ ان نوجوانوں کے صحت کیلئے فائدہ من ثابت ہوتی ہے اور ان کھیلوں سے علاقے کے بچے بوڑھے اور نوجوان لطف اندوز ہوتے ہیں تقریب سیڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر رفیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہیں کہ اپنے علاقے الہ ڈھنڈ ڈھیری کے گراؤنڈ پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کی تعاون سے ٹونارمنٹ کا اغاز ہوا انہوں نے کہا کہ ضلع مالاکنڈ میں سپورٹس کی سر گرمیوں کیلئے میں اپنے تمام تر توانائی بروئے کار لاوں گا۔