لویر دیر(مانند نیوز ڈیسک) جما عت اسلامی لوئر دیر نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان اور دیگر وزراء کی لوئر دیر دورہ پر اپنی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان وزراء کی فوج کے لیکر دیر میں جلسہ تو ضرور کیا لیکن کسی بھی منصوبے کا اعلان  نہ کرکے پی ٹی ائی کے کا رکنان سمیت لوئر دیر کے عوام کو مایوس کیا  تیمرگرہ کے جلسہ میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے مذہبی جماعتوں کے قا ئدین کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں کسی کو گا لیاں دینا وزیر اعظم کے منسب کے شایان شان نہیں جما عت اسلامی 27مارچ کو تیمرگرہ میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی ان خیالات کا اظہار جما عت اسلامی لوئر دیر کے امیر اعزازلملک افکاری نے جماعت اسلامی لوئر دیر کے ضلعی سیکرٹریٹ بلامبٹ میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی لوئر دیر کا جنرل سیکرٹری ارشد زمان، سابق ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان، سابق ایم این اے صا حب زادہ محمد یعقوب خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ملک شیر بہادرخان، انجنئیر یعقوب الرحمان،ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے سابق بار صدرملک شیر حیات خان ایڈوکیٹ  اور تحصیل بلامبٹ چئیر مین شپ کے امید وار عمران الدین ایڈوکیٹ  ودیگربھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی وزیر اعظم عمران خان ضلع دیر کے دورہ پر آرہے تھے کہ الیکشن کمیشن نے انہیں اجازت نہیں دی تھی جس پر پی ٹی ائی لوئر دیر نے جما عت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگا یا تھا کہ جماعت اسلامی لوئر دیر کی ترقی کے خلاف ہے اگر وزیر اعظم لوئر دیر کا دورہ کرتے تو اربوں روپے کی میگا اور ترقیاتی منصوبوں کی منظور ی کرتے تاہم گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان کے دورہ  پر تمام  سرکاری وسائل  خرچ کر نے کے باوجود لوئر دیر میں کو ئی ترقیاتی منصو بوں کے اعلانات کے بجائے وزیر اعلی ٰ محمود خان نے پرانے ترقیاتی منصوبوں کو دہرایا جوکہ ابھی تک مکمل نہ ہوسکے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان نے انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑا دی  قانون صرف غریب عوام کے لئے ہیں انھوں نے کہا کہ لوئر دیر کی ترقی جماعت اسلامی کی مرہون منت ہے دیر اور جماعت اسلامی لازم وملزوم ہے جماعت اسلامی انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرگے گی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تبدیلی کے دعوے کہاں گئے ایک طرف وہ اپوزیشن جما عتوں کو چور ڈاکووں قر اردیکر نہیں تھکتے لیکن خود عمران خان کی جیب میں لینڈ مافیا، چینی چور، آٹا ما فیا کی صورت میں کھوٹے سکے موجود ہیں  وزیر اعظم  بتائے کہ ان کی تبدیلی کے نعرے کہاں گئے ایک کروڑ نو کریاں اور پچاس لاکھ گھر کا وعدہ نبھایا ابھی تک کتنے لو ٹیروں کا احتساب کرکے جیلوں میں ڈالا  انھوں نے کہا جما عت اسلامی کا  دامن کرپشن سے پاک ہے اور عدالت نے خود ہی گواہی دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے