بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) چین کے کئی بڑے شہروں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے اومیکرون اور ڈیلٹا ویریئنٹس کے پھیلا ؤمیں تیزی آگئی،ایک دن میں 3400نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 3400 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن پہلے کے مقابلے میں دگنی جبکہ گذشتہ دو برس کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر حکام نے شنگھائی میں سکول بند کر دیئے جبکہ شمال مشرقی شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔حکام کے مطابق چین کے 19 صوبوں میں وائرس کے پھیلا ؤکے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔چین کے ایک حکومتی عہدیدار کے مطابق جیلن شہر میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جبکہ سیکڑوں قریبی علاقے بھی سیل کر دیئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے