اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے لیکن نہ وزیر اعظم کے امیدوار کا وجود ہے نہ وزیر اعلیٰ کا، مقصد صرف کیسز سے نجات ہے۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے اتوارکے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے عمران خان، اپوزیشن وا لے سارے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جائینگے، ڈی چوک کے جلسے کا انتظار کریں۔