الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر محنت،پارلیمانی امور و انسانی حقوق شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے اور پارٹی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنا جمہوری حق استعمال کریں مگر یہاں تو صورتحال مختلف ہیں،لوگ پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کرتے ہیں،اگر اکثریت ہیں تو پیش کریں شور مچانی کی کوئی ضرورت نہیں۔اپوزیشن رو رہی ہے کہ ان کے اراکین کو اُٹھایا جارہا ہیں،ایسا کچھ بھی نہیں ہورہا۔پارلیمنٹ لاجز میں پارلیمینٹیرینز رہتے ہیں یہ ان کے گھر ہے جبکہ اپنے آپ کو فورس کہنے والے پارلیمنٹ لاجز میں پناہ لے رہے ہیں۔پاکستان میں ایک فورس ہے اور وہ پاک فوج ہیں ان کے علاوہ کسی فورس کا مطلب ریاست کو چیلنج کرنا ہیں جو حکومت ہر محاظ پر روکے گی،ریاست مضبوط ہیں اور حکومت ایسے اقدامات کرنے والوں کیخلاف سختی سے نپٹے گی۔پی ٹی آئی اثاثے بنانے کیلئے نہیں آئی یہ عوامی حکومت ہیں اور ہم عوامی لوگ۔اپوزیشن پھنس چکی ہے دونوں صورتوں میں اپوزیشن کو سخت چیلنج کا سامنا ہیں اور یہ لوگ پی ٹی آئی کا سامنا نہیں کرسکتے۔تاریخ میں پہلی بار انڈیا نے راکٹ فائر پر معافی مانگی انھیں بھی پتہ ہے کہ یہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور پاکستانی عوام ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز یونین کونسل رانیال شینڑسر اور یونین کونسل الپوری باسی میں شمولیتی تقاریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔شمولیتی تقاریب میں مختلف جماعتوں کے سرکردہ رہنماء اپنے جماعتوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی سے جاملے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔اس موقع پر نئے شامل ہونے والے افراد کو صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی،تحصیل الپوری میئر کے اُمیدوار وقار احمدخان نے پارٹی کیپ پہنا کر خوش آمدید کہا اور مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔شوکت یوسف زئی نے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابت کے دوسرے مرحلے میں کلین سویپ کرینگے۔شانگلہ کے عوام بلدیاتی انتخابات اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں تاکہ ترقی کا یہ سفر جاری رہیں اوردو دہائیوں سے پسماندہ شانگلہ ترقی کی راہ پر گامزن رہ سکیں۔ہر تحصیل اور ویلج کونسل کے سطح پر عوامی فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں جسمیں بیشتر مکمل ہوچکے ہیں اور عوام ان سے مستفید ہورہے ہیں۔21ارب سے زائد ترقیاتی پیکچ کی تکمیل سے اس پسماندہ علاقے میں واضح تبدیلی نظرآئیگی۔مخالفین ہم سے ترقیاتی منصوبوں پر مقابلہ کریں،ہمارا چار سال کا دور حکومت میں ہر علاقے کو اس کے پسماندگی کے مطابق فنڈ ملا اور یہ عمل جاری رکھنے کیلئے عوام کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہوگا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں سے بھی ملیں،انکے شکوے شکایتیں دور کی اور انھیں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے اُمیدواران کے مہم میں کردار ادا کرنے کی استداء کی۔شوکت یوسف زئی نے کارکنوں کو کہا کہ یہ وقت آپس میں بھائی چارے کا ہیں نہ کہ مخالفت کا،پی ٹی آئی کے تمام ورکرز ایک ہوکر بلدیاتی انتخابات میں اپنے اُمیدواران کو کامیاب بنائے اور ان کی مکمل حمایت کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے