سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کی تاریخ میں پہلی بار خواتین پولیس اہلکاروں کی جدید تربیت کا آغاز ہوگیا، دہشت گردی سمیت ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کیلئے جدید ہتھیاروں کی تربیت بھی دی گئی، ڈسٹرکٹ پولیس افسیر زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر سوات میں تعینات خواتین پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی سمیت ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کیلئے مذید نکھارنے کیلئے جدید تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے اور ان خواتین پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ چلانے اور خود کو مخالف فریق یا دہشت گردوں سے محفوظ بنانے کی تربیت دی جا رہی ہے پہلے مرحلے میں مینگورہ اور نواحی علاقوں کے خواتین پولیس اہلکاروں کو تربیت دی کا رہی ہے جبکہ بعد میں تربیت دیگر علاقوں کو توسیع دی جایئگی بہادر خواتین پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ کی تربیت دی جا رہی ہے۔