الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ پولیس کی بڑی کاروائی،ٹاپ چیک پوسٹ پر مال بردار ڈمپر سے 20سے زائد قیمتی سلیپران برآمد کردلئے گئے۔ملزمان بھی گرفتار۔عوامی حلقوں کا خیرمقدم،ایس ایچ او تھانہ الپوری فضل الہٰی اور ان کے ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا لیں ہیں۔گزشتہ روز شانگلہ پولیس تھانہ الپوری کے ایس ایچ او کو اطلاع ملی کہ بازار کوٹ کوٹکے سے ڈمپر سلیپران لوڈ کرکے جارہا ہے۔تھانہ الپوری میں میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے فضل الہٰی کا کہنا تھا کہ رات کو ان کو اطلاع موصول ہوئی اور فوراََ ٹیم تشکیل کرکے ٹاپ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی گئی اور ڈمپر پہنچنے پر ان کی تالاشی لی گئی تو ملزمان نے انتہائی چالاکی سے ڈمپر کے فرش کے اوپر خانہ بنایا تھا جسمیں 20 قیمتی سلیپران رکھے تھے جنھیں برآمد کیا گیا کہ اے ایس آئی اور دیگر پولیس نفری نے تلاشی لی تھی۔خفیہ خانوں سے سلیپران برآمد ہوکر جو شمار کرنے پر20عدد سلیپران از قسم پیوچ نکلی۔بردریافت ڈرائیور نے اپنا نام علی محمد ولد دلبر سکنہ منگلور سوات بتایا،سلیپران کے نسبت کسی قسم کی راہداری وغیرہ پیش نہ کرسکا سے سلیپران مبعہ گاڑی قبضہ پولیس میں کرکے ہمراہ لاکر تھانہ کے صحن میں کھڑی کیگئی،محکمہ فارسٹ کے اہلکاران کو قانونی کاروائی کیلئے انھیں اطلاع دی گئی۔ملزمان کو آج بروز پیر فارسٹ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔عوامی حلقوں نے ایس ایچ او فضل الہٰی اور ان کے ٹیم کا خیرمقدم اور کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی کارکردگی پر کئی سوالات سوشل میڈیا پر اٹھالیں ہیں۔۔