نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس نے لاکھوں روپے کی منشیات  سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 26.7 کلوگرام چرس برآمد۔ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات کے تحت نوجوان نسل کو منشیات کے ذریعے تاریکی کی طرف لے جانے والے موت کے سوداگروں کے خلاف  ٹھوس اور بھر پور کاروائیوں کا تسلسل جاری ہے۔اسماعیل شاہ خان DSP پبی کی نگرانی میں پبی سرکل میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئی تھی۔ بلال حلیم SHO پبی نے نارکوٹکس اریریڈیکشن ٹیم کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر تارو کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔مشکوک گاڑیوں اور افراد کی تلاشی کی جارہی تھی۔بطرف  پشاور سے آتی ایک مشکوک موٹر کار کو حکمت عملی سے روکا گیا۔موٹرکار نمبری 921 ADH/سندھ کا ڈرائیور بدوران پوچھ گچھ تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر موٹر کار کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔موٹرکار کے خفیہ خانوں سے 26.7 کلوگرام چرس برآمد کر لیا گیا۔ملزم سجاد خان ولد قاسم جان ساکن تہکال پشاور کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر مزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ پبی منتقل کر دیاگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے