ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) فرض کی راہ میں شہادت پانے والے پولیس جوانوں کیلواحقین میں امدادی چیک کی تقسیم۔ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان(PSP) نے اپنے دفتر میں شہداء کے لواحقین کوامدادی چیک حوالے کئے۔امدادی رقوم پولیس شہداء کے بچوں کے مفت تعلیم پرخرچ کئے جائینگے۔پولیس کے شہداء ملک وقوم کیلئے باعث فخر ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ڈی پی او اکرام اللہ خان کی شہداء کے لواحقین سے بات چیت۔ڈسٹرکٹ پولیس افس میں منعقدہ تقریب میں ضلعی پولیس افیسر ہنگو اکرام اللہ خان نے محکمہ پولیس کی جانب سے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے13پولیس اہلکاروں کیلواحقین کوشہداء کے بچوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے امدادی سکالرشپ چیک تقسیم کئے۔اس موقع پرشہدائکے لواحقین سمیت پولیس افسران سٹاف عملہ بھی موجودتھا۔لواحقین سے بات چیت میں ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ پولیس شہداء کے بچوں اور لواحقین کی ہرسطح پربھر پور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والوں کی قربانیاں لازوال  ہیں جن کوتاحیات یاد رکھا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے