سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ نے اسلام آباد مارچ میں بھرپور شرکت کااعلان کا کردیا۔قائد جمعیت مولانافضل الرحمان نے نے جب بھی اسلام آباد مارچ کی کال دی تو ضلع سے ہزاروں کی تعداد میں ورکرز شرکت کرینگے۔موجودہ حکومت اپنے اخری ہچکولے کھارہے ہے۔الیکشن کمیشن وزیراعظم عمران خان کے جلسہ ملاکنڈ کافوری نوٹس لیں۔ان کادورہ ملاکنڈ بلدیاتی الیکشن پر اثر انداز ہورہا ہے۔ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری مفتی کفایت اللہ نے جے یوآئی سخاکوٹ کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، ضلعی سیکرٹری اطلاعات فضل وہاب عارف، ضلعی سینئرنائب صدر فضل اللہ شاہ ودیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ یہ جے یوآئی کا خاصہ ہے کہ وہ اپنے قائدین کے حکم پر ہر قسم کے قربانی کیلئے تیار ہوتے ہیں دن ہو یا رات تو اس کی پرواکئے بغیر میدان میں حاضر ہوتے ہے جس طرح گذشتہ دنوں رات دس بجے قائد جمعیت نے احتجاج اور روڈ بلاک کااعلان کردیا تو جے یوآئی کے کارکنوں نے پورے ملک میں احتجاجا اور روڈ جام کئے۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی ضلع ملاکنڈ کے کارکنان اسلام اباد مارچ کیلئے تیار ہے اور ویلج کونسل سے لیکر ضلعی تک تمام عہدہ دارں اور ورکروں کو ہدایات جاری کئے کہ جب بھی قائد جمعیت نے اسلام آباد مارچ کی کال دی تو وہ اس میں بھرپور شرکت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جے یوآئی کے میدان خالی ہے جس طرح پہلے مرحلے میں جے یوآئی میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے اس طرح دوسرے مرحلے میں بھی جے یوآئی بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔کیونکہ دوسرے پارٹیوں کوعوام ازماچکے ہیں۔جے یوآئی واحد پارٹی ہے جو دنیاوی کاموں کساتھ ساتھ دین اسلام کی سربلندی کیلئے کوشاں ہے