لاہور (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان کو منانے کے لئے کوششیں تیز کر دی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان کو منانے اور تحفظات دور کرنے کے لئے وفاقی وزرا نے رابطے تیز کردیئے اور حکومت اور علیم خان کے مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے۔ فواد چوہدری، پرویز خٹک اور عامر کیانی نے علیم خان سے بیک ڈور رابطے کئے تاہم علیم خان خاموشی سے آئندہ لائحہ عمل کی صف بندی میں مصروف ہیں اور اہم سیاسی فیصلے کے لئے ترین گروپ کی حتمی حکمت عملی کے منتظر ہیں۔ اگر ترین گروپ نے چوہدری پرویز الٰہی سے اتحاد کیا تو علیم خان حکومت کے ساتھ مفاہمت کرسکتے ہیں، علیم خان چوہدری پرویز الٰہی اور ترین گروپ کے اپوزیشن کیمپ میں جانے پر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ چودھری پرویز الٰہی اور ترین گروپ کے اپوزیشن کیمپ میں جانے پر علیم خان کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے