لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین کی واپسی موخر ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر کیس میں نامزد ملزم جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی تاہم اب ان کی پاکستان واپسی مزید موخر ہوگئی کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں فوری سفر سے منع کردیا ہے۔ جہانگیر ترین کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، اور اب جہانگیر ترین مزید 8 سے 10 دن برطانیہ میں قیام کریں گے۔