اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی اردو کی ٹرولنگ کردی۔بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کے ایسے بیانات کے مختلف کِلپس پر مبنی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں مختلف مواقعوں پر ان کی زبان پھسلی۔بلاول نے اپنے ٹوئٹ میں طنزیہ لکھا کہ وزیراعظم مجھے اردو سِکھا رہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری ویڈیو کا آغاز وزیراعظم کے اس بیان سے ہوتا ہے جو بلاول کے کانپیں ٹانگ رہی ہیں کے جواب میں وزیر اعظم دیتے ہیں۔عمران خان اپنی تقریر میں سابق صدر آصف علی زرداری کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو اردو سکھائیں، اس بیان کے بعد ترتیب وار وزیر اعظم کے وہ بیانات موجود ہیں جس میں ان کی زبان پھسلی تھی۔ویڈیو میں وزیراعظم کے 12 موسموں، جرمنی جاپان کی مشترکہ سرحد  کے بیان کو بھی شامل کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے