کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی مخدوم خلیق الزماں انتقال کر گئے۔پی پی رہنما مخدوم خلیق الزماں کے بھتیجے مخدوم جمیل الزماں کے مطابق مخدوم خلیق الزماں کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، مخدوم خلیق الزماں شوگر، بلڈ پریشر، گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔مخدوم خلیق الزماں سروری جماعت کے روحانی پیشوا، مخدوم جمیل الزماں کے چچا اور مخدوم امین فہیم کے بھائی تھے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے مخدوم خلیق الزمان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا مخدوم خلیق الزماں کے انتقال پرکہا کہ مخدوم خلیق الزماں محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما تھے، مخدوم خلیق الزمان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے مرحوم مخدوم خلیق الزمان کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے