کیف (مانند نیوز ڈیسک) یوکرینی فوج کی جانب سے ایک دن میں 4 روسی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس کے 4 طیارے مار گرائے، 24 گھنٹوں میں 3 روسی ہیلی کاپٹرز اور کئی ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔یوکرینی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ روسی فوج نے تاحال مزید کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔ یوکرینی فوج کا روسی اڈوں، فوجی گوداموں پر بھی بدترین فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایک یوکرینی جنرل نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سرزمین پر مارے جانے والے روسی فوجیوں کی لاشیں نہ اٹھائے جانے کے بعد یہ آوارہ کتوں کی غذا بننے لگیں ہیں۔