لاہور (مانند نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایچ 15 آرٹلری گنز کی کور آف آرٹلری لاہورمیں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدید ترین ویپن سسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سسٹم کی شمولیت سے مستقبل کی جنگ میں چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی، جدید آرٹلری گنز دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، گنز کی شمولیت سے پاکستان آرمی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق قبل ازیں آرمی چیف نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کی لمز آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے طلبا اور اساتذہ سے بھی گفتگو کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوان افرادی قوت کی دولت سے مالا مال ہے، انسانی وسائل، جدت اور ٹیکنالوجی ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، غلط اطلاعات اور پروپیگنڈا سے قومی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے، ایسی سازشوں کی نشاندہی کر کے مشترکہ ردعمل دینا چاہئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے