کراچی (مانند نیوز ڈیسک) ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کیا، مسافر ذیشان وحید نے سونا جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا۔ترجمان نے کہا کہ عملے نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم اورسونا مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔