برسلز (مانند نیوز ڈیسک) یوکرینی پناہ گزین کے لیے ایک برس تک یورپی یونین میں رہنے کا بل منظور کر لیا گیا۔یورپین یونین نے یوکرین سے نکلنے والے مہاجرین کیلئے فوری تحفظ کا بل منظور کر لیا، بل کے تحت یوکرین کے شہری یورپین یونین کے کسی بھی ممبر ملک میں ایک سال تک رہ سکیں گے۔بل میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف یوکرینی مہاجرین ہی یورپین یونین میں رہ سکتے ہیں۔ دوسرے ملکوں میں موجود یوکرین کے عارضی شہریوں کی 15 دن کے بعد قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔دوسری جانب   امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو اسلحہ، خوراک اور دولت فراہم کرتا رہے گا۔ ٹوئٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ امریکہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹن انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ یوکرینی پناہ گزینوں کو امریکا کھلی بانہوں سے خوش آمدید کہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے