تخت بھائی ( مانند نیوز ڈیسک) تحصیل تخت بھائی کے نو منتخب چیئرمین حافظ محمد سعید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ان سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) مردان نیک محمد خان نے حلف لیا۔ جبکہ مختلف ویلج کونسلوں سے تعلق رکھنے والے 56 چیئرمینوں کسان۔اقلیت۔یوتھ۔اور خواتین کونسلروں سے ٹی ایم او تخت بھائی ذیشان جیلانی نے حلف لیا۔ اس موقع پر ان کے بڑے بھائی جے یوائی ضلع مردان کے امیر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا محمد قاسم۔ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ۔ مولانا محمد مصطفی۔حافظ محمد نعیم۔روخانی پیشوا مولانا محمد عبدالرحمان۔مرکزی کونسل کے رکن حاجی دوست محمد درویش، قاضی جاوید، امداد علی خان، ٹی ایم اے کے عثمان ناشاد اور دیگر رہنماوں و کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس سے قبل قومی ترانہ اور پاکستانی پرچم کو سلامی دی۔پینڈال کی سیکیورٹی انصار السلام نے سنھبالی۔اگر بات کی جائے نو منتخب مئیر کی تو حافظ محمد سعید کی تاریخ پیدائش 1968-04-15 اورتعیلم ایم اے عربی/ اسلامیات شہادت العالمیہ وفاق المدارس ہے۔ وہ سال 2020ناظم تعلیمات/ مدرس جامعہ دارلعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ چلے ارہے ہیں۔ جے یو ائی تحصیل تخت بھائی کے امیر ہے۔ اس سے قبل ان کے والد مولانا محمد احمد المعروف مہتمیم صاحب اور بڑے بھائی سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم ہے۔ان کے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے قریبی اور خاندانی تعلقات ہے۔اھم سیاسی کاروباری مرکز ہونے پر سابق گورنر جنرل فضل حق مرحوم نے جون/جولائی سال 1988 کو اسے تحصیل /سب ڈویژن کا درجہ دیا۔تحصیل تخت بھائی ضلع مردان دنیا بھر میں مصر کے بعد گندھارا تہذیب کا اھم دوسرا مرکز ہے۔تخت بھائی کے کھنڈرات/اثارقدیمہ کو سال 1980/81یونسکو نے عالمی ورثے کا درجہ دیا۔جو مردان سے 15کلومیٹرکے فاصلے پر مین مردان ملاکنڈ شاہراہ اعظم پر واقع ہے۔ایک قومی اسمبلی نمبر22 دو صوبائی اسمبلی 54/55 اور 17یونین کونسلوں پر اھم علاقہ ہے۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان این اے 22 سے جبکہ پی ٹی ائی کے افتخار علی مشوانی پی کے 54 اور مسلم لیگ ن کے حاجی جمشید مہمند پی کے 55 سے دو دو بار رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔