کرم (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی سیکرٹری ہیلتھ طاہر اورکزئی نے کہا کہ پاراچنار ہسپتال سمیت ضلع کرم کے ہسپتالوں میں عملے اور سہولیات کی کمی پورا کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے عوامی مسائل حل ہو جائیں گے۔ ضلع کرم کے مختلف ہسپتالوں کے تفصیلی دورے کے بعد ڈپٹی کمشنر وصال خان کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر اورکزئی کا کہنا تھا کہ وہ محکمہ صحت کے ذمہ دار افسران پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ضلع کرم آگئے ہیں اور عوام کو صحت جیسے اہم شعبے میں درپیش مسائل کو فوری طور حل کرنا چاہتے ہیں سیکٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی خصوصا صحت کے شعبے میں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کی اپ گریڈیشن کا ذکر کرتے ہوئے سیکٹری ہیلتھ نے کہا کہ اپ گریڈیشن سمیت صحت کے شعبے میں درپیش تمام مسائل کے حل کا جائزہ لیا جارہا ہے اور عملے کی کمی پوری کی جارہی ہے اور نئے کنٹریکٹ رولز بنائے گئے ہیں سیکٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ اے آئی سکیم کے تحت بھی ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے اور عملے کی کمی پورا کی جارہی ہے پشاور دھماکے کا ذکر کرتے طاہر اورکزئی نے کہا کہ پشاور دھماکے کے بعد تقریبا دو سو زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال لائے گئے اور میں نے خود جاکر زخمیوں کی علاج کی نگرانی کی اس سے قبل سیکٹری ہیلتھ طاہر اورکزئی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں کا دورہ کیا اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا ساٹ۔۔ طاہر اورکزئی، سیکٹری ہیلتھ