سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے نائب امیر اور سابقہ ناظم سخاکوٹ بانڈہ جات حق نواز خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتیں ناکام ہو چکے ہیں اور اب مستقبل جمعیت علماء اسلام کا ہے کیونکہ عوام تمام سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور عملی تبدیلی، حقیقی جمہوری نظام اور شریعت کے عملی نفاذ کے لئے جمعیت علماء اسلام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی جیت جے یوآئی کی ہوگی۔ ضلع ملاکنڈ میں جے یوآئی ایک مضبوط عوام قوت بن چکی ہے اور انشاء اللہ تحصیل درگئی کے نظامت کے امیدوار احتشام فداسمیت تینوں تحصیلوں میں جیت جے یوآئی کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور اسلام پسند لوگوں کی جمعیت علماء اسلام میں جوق د ر جوق شمولیت در اصل ہمارے اکابرین اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان پر ان کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔