ہزارہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمانہ پروموشن کمیٹی نے 209 ہیڈ کانسٹیبلان کو ASIکے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ 23پروبیشنر ASIsکو کنفرم کیا گیا ہزارہ پولیس محنت و لگن سے پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے سینارٹی کے مطابق پولیس افسران کو ترقیاں دیتی رہے گی، میرویس نیاز ترقی پانیوالے پولیس افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہو، امید ہے وہ پہلے سے بہتر انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے، ڈی آئی جی ہزارہ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ سجاد خان، ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ حافظ جانس خان، آفس سپریٹینڈنٹ ریجنل آفس سردار محمد ارشاد، انچارج اسٹیبلشمنٹ برانچ نزاکت خان، اسسٹنٹ اسٹیبلشمنٹ کلرک دلاور،اے سی آر کلرک ظفر خان نے شرکت کی۔ محکمانہ پروموشن کمیٹی کے سامنے 209 ہیڈ کانسٹیبلان جبکہ 23 پروبیشنل ASIsپیش ہوئے  جنہیں محکمانہ قوائد و ضوابط مکمل کرنے کے 209 ہیڈ کانسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی جبکہ 23 پروبیشنر سب انسپکٹرز کو کنفرم کیا گیا، ترقی پانیوالوں میں ضلع ہریپور کے 26، ضلع ایبٹ آباد کے 43، مانسہرہ کے 44، بٹگرام کے 9، اپر کوہستان 17، لوئر کوہستان05، کولئی پالس کوہستان 08، ایلیٹ فورس کے 06، سی ٹی ڈی کے 15، موٹر وے پولیس کے 13، انٹی کرپشن کے 03، پولیس ٹریننگ سکول کے 03، پولیس ٹریننگ سکول کے ہنگو05، پولیس ٹریننگ سکول صوابی کے 01 اور آیف آر پی کے 03  ہیڈ کانسٹیبلان شامل تھے جنہیں  اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔  اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ  میرویس نیاز نے کہا کہ ہزارہ پولیس محنت و لگن سے اپنے پیشہ ورانہ خدمات کو سرانجام دینے والے پولیس افسران کو انکی سینارٹی کے مطابق ترقیای دیتی رہے گی ترقی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی گئی،ترقی پانے والے تمام پولیس افسران کو پروموشن کے لئے اہل پایا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ترقی پانے والے پولیس افسران و انکے خاندان کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہو ں کہ ترقی پانے والے تمام پولیس افسران اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو اچھے اندا ز سے استعمال کریں گئے او رلوگوں کی خدمت کا جذبہ ساتھ لے کر اپنے فرائض نبھائیں گئے،جرائم کی روک تھام اور مظلوم لوگوں کی داد رسی کے لئے کوشاں رہیں گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے