وانا (مانند نیوز ڈیسک) سٹی تھانہ وانا کے ایس ایچ او عثمان وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے پریس سیکرٹری صحافی قسمت اللہ وزیر کے ساتھ بھرے بازار میں بدتمیزی اور نازیبا روایہ قابل مزمت ، بعد میں بتایا گیا کہ شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا۔ اسی حوالے سے جب سینئر صحافی نیک محمد نے عثمان ایس ایچ او سے وجہ پوچھنا چاہا پہلے انکار کیا گیا اور ساتھ دھمکی آمیز لہجہ اپناتے ھوئےکہا گیا کہ اگر مذکورہ ایس ایچ او عثمان کیخلاف شکایت یا لکھنے کی کوشش کی گئی تو نتائج بھگتنے کے لئے تیاری کریں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا نے متفقہ طور پر بیان جاری کرتے ھوئے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان سے مطالبہ کیا کہ مطلوبہ ایس ایچ او اختیارات سے تجاوز کرنے میں مصروف عمل کا نوٹس لیا جائے اور ڈی پی او ساوُتھ وزیرستان کو ھدایات جاری کریں کہ مطلوبہ ایس ایچ او عثمان وزیر کیخلاف تادیبی کاروائی کریں، پریس کلب سے جاری بیان میں ڈی پی او ساوٴتھ وزیرستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی تھانہ وانا میں پڑھا لکھا اور تجربہ کار ایس ایچ او کی تعیناتی کی جائیں تاکہ وزیر قبائل کی ذاتی انا قانونی عمل میں کسی کیخلاف استعمال کرنے میں ممکن اور حائل نہ ہوں۔