جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرسول ہسپتال جمرودمیں غذائیت آگاہی کے حوالے سے نیوٹریشن انٹرنیشنل اور پرائم فاوٗنڈیشن کے زیراہتمام عالمی مہینہ مارچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسرخیبر ظفرخان، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن منیجر انعم آفریدی،پروینشنل کوارڈینیٹر فہیم غنی، ڈائریکٹرنیوٹریشن فضل مجید، پرووینشنل پروگرام کوارڈینیٹر دریا خان، ای پی آئی کوارڈینیٹرڈاکٹرعثمان، ایل ایچ ڈبلیو کوارڈینیٹر ڈاکٹرنیلم سمیت کثیرتعداد میں خواتین نے شرکت کیں۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او خیبر ظفرخان نے کہا کہ مردوخواتین کے لئے ہرعمرمیں غذائیت کی ضرورت ہیں بعض لوگوں میں ویٹامینز کی کمی ہوتی ہیں جس کے حوالے خاص کسی کو پتا نہیں چلتا اس کے لئے لوگوں کو چایئے کہ وہ نزدیک ہیلتھ سنٹرمیں جا کر اپنا معائنہ کریں۔ڈسٹرکٹ نیوٹریشن منیجرانعم آفریدی اور پرووینشنل پروگرام کوارڈینیٹر دریا خان نے کہا کہ مرد حضرات کو چاہیئے کہ وہ اپنے گھریلو خواتین کا غذائیت کے حوالے سے خاص رکھے۔جب خواتین کی غذائیت پوری ہو تو ان کے بچے بھی صحت مند ہونگے اور ہر ماں کو اپنے بچوں کو لازمی چھ ماہ تک اپنا دودھ پلائیں او ر مردوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے خواتین کو اپنے بچوں کو بازاری دودھ پلانے سے روکے اور اپنا دودھ پلانے کی افادیت سے آگاہ کریں تاکہ ان کے بچے صحت منداور تواناہو۔پروینشنل کوارڈینیٹرفہیم غنی نے کہا کہ آئرن فولک ایسڈ سپلیمین ٹیشن پروگرام زیراہتمام پرائم فاوٗنڈیشن باتعاون نیوٹرینشن انٹرنیشنل سات قبائلی اضلاع میں چلارہے ہیں اس پراجیکٹ کا مقصد ماں اور حاملہ خواتین کی بہتر غذائیت پر توجہ اور آگاہی ہے۔