اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریش شن سینٹر (این سی او سی)نے ملک بھر میں کورونا کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوئے جس کا اچھا نتیجہ نکلا اور ملک بھر میں 70 فیصد افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں کمی آ چکی ہے اور اب یہ معمول کا حصہ ہے۔ کورونا کیسز میں مزید کمی بھی آ رہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے سب نے مل کر 2 سال بہترین کام کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ کورونا کے دوران عوام کو قائل کرنے کے لیے علما کرام نے بہترین کردار ادا کیا جبکہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی جانب سے بھی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ خواتین ہیلتھ کئیر ورکرز نے جس طرح سے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے