لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ(ق) کو پنجاب کی وزارت اعلی دینے سے انکار کر دیا۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخواکے صدر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے ق لیگی رہنما مونس الہی کو کہا ہے کہ وزیراعلی نہیں بنا سکتے، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں۔ پرویز خٹک نے اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما مونس الہی کو تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سیٹوں پر وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، اتحاد متوازن سیاسی اصولوں پر ہی ممکن ہے، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں ہے، ذرائع کے مطابق ق لیگی رہنما طارق چیمہ کے بیانات کو بھی تحریک انصاف کی قیادت نے توہین آمیز قرار دے دیا۔ طارق بشیر چیمہ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کابینہ سے پہلے استعفی دیتا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں، ایک دوسرے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج اور لفظی گولہ باری کرنے والی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بھی ساتھ بیٹھ گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اعتماد، اتحاد اور عدم اعتماد کی سیاست میں عوم کے بنیادی مسائل کے حل پر کوئی بات نہیں کی جا رہی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے