لوئر کرم (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ کرم ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ لوئر کرم میں پولیس نے ایک گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کرم ارباب شفیع اللہ جان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لوئر کرم کے علاقے عزیزو کلی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا کاروائی کے دوران گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن قبضے میں لیا گیا جس میں 19 عدد ہینڈ گرینیڈ، 23 عدد فیوز، دو عدد مائن، گیارہ عدد میگزین، چودہ عدد کارتوس سے بھرے باکس، چھ عدد آر آر کے گولے، ایک عدد مارٹر گولہ، ایک عدد راکٹ لانچر گولہ اور نو عدد اینٹی ائر کرافٹ گولے اور دیگر اسلحہ شامل ہیں آر ارباب شفیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ گھر کے مالک کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے اور مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ہے