پبی (مانند نیوزڈیسک) شہید کانسٹیبل کامران کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔کامران گزشتہ روز نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ شہید ہوا تھانماز جنازہ میں ریجنل پولیس افیسر یاسین فاروق،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان،ایس پی انوسٹی گیشن وقار خان، و دیگر پولیس افسران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت۔کامران گزشتہ روز پبی بازار میں ڈیوٹی پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوا۔شہید اہلکار کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں ڈاگئی میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کرکے اُنکو سپردخاک کر دیا گیا۔نوشہرہ پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی اور پھولوں کے چادر چڑھائے۔