ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) صوباٸی ہیلتھ سیکرٹری طاہر اورکزٸی نے ٹل ٹاٸپ ڈی ہسپتال کا خصوصی دورہ کیا۔اس کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بھی تھے۔سیکرٹری محکمہ صحت طاہر اورکزٸی نے دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف بلاک کا معاٸنہ کیا۔جس میں ایمرجنسی بلاک۔زچہ بچہ سنٹر۔ڈینٹل بلاک۔لیبارٹری۔ایڈمنسٹریشن بلاک اور ای پی اٸی بلاک شامل ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ صوباٸی حکومت نے ہسپتالوں کے اندر کافی ریفارمز لاۓ ہیں۔جن ہسپتالوں کو سٹاف کی کمی کا مسٸلہ ہے ان ہسپتالوں کو ترجیحی بنیادوں پر سٹاف فراہم کیا جارہا ہے۔ٹل ہسپتال میں مساٸل کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ صوباٸی حکومت پراٸمری ہیلتھ کیٸر پر فل فوکس کررہا ہے۔ہیلتھ کمیٹی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹل ہسپتال کو بھی ہیلتھ کمیٹی کے تھرو چلایا جاٸیگا۔اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر مشتاق خٹک نے ہسپتال او پی ڈی اور دیگر ماہانہ رپورٹ پر  سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی ایچ او کو بریفنگ دی۔سیکرٹری ہیلتھ نے ٹل ہسپتال میں زیتون کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کردیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے