لکی (مانند نیوز ڈیکس) مروت سابق صوبائی وزیراور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری انورکمال مروت کے فرزند پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن میں واپس آئیں گے۔آج لکی مروت میں منصور کمال مروت پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ جبکہ ناصر کمال مروت پاکستان مسلم لیگ ن میں اپنی رکنیت کی تجدید کرینگے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام آج ایک روزہ دورے پر لکی مروت پہنچ رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایم پی اے اختیار ولی خان،ایم پی اے ثوبیہ شاہد،سابق ایم پی اے شازیہ اورنگزیب، سابق ایم این اے داور کنڈی،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سعداللہ خٹک اور دیگر صوبائی رہنماء ان کے ہمراہ ہونگے۔لکی لنک روڈ پر پہاڑخیل تھل کے مقام پر معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیاجائے گا۔ اور انہیں ریلی کی شکل میں لکی مروت شہر لایا جائے گا۔یہاں لکی مروت شہر میں میناخیل ہاؤس میں جلسہ سے خطاب کرینگے۔ جلسے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔نمائندہ مانند محمد منیر خان لکی مروت

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے