اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کے باعث پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے منظور 6 ارب ڈالر میں سے 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے،اگلی قسط کے لئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ورچوئل مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے ٹیکنیکل لیول کے مذاکرات رواں ہفتے بھی جاری رہیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف سمیت ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ورچوئل مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان اب تک آئی ایم ایف سے منظور 6 ارب ڈالر میں سے 3 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے اور مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط 96 کروڑ ڈالر کی ملنی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے