واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غلامی نہ کرنے کے بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پرجین ساکی نے جواب دیتے ہوئے کہا سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔امریکی صدر، وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کی درخواست کیوں نہیں لے رہے کے سوال پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ ان کے پاس فون کال کی درخواست کے حوالے سے تفصیلات نہیں ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کے حوالے سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں معید یوسف کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ امریکی صدر نے افغانستان کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو فون تک نہیں کیا تاہم بعد ازاں معید یوسف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے